صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی ،وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نےنیشنل اکنامک کونسل ( این ای سی ) میں صوبوں کے چاروں وزرائے اعلیٰ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو قومی اقتصادی کونسل شامل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی این ای سی میں شامل کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں وفا قی وزر ا کے علاوہ پنجاب سے مریم اورنگزیب سندھ کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی جام خان شورو،خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی جبکہ بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی ظہور احمد بلیدی کے بھی نام شامل ہیں۔
وزیر اقتصادی امور احمد چیمہ کو ، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ڈاکٹر جہانزیب، سیکریٹری خزانہ امداد بوسال سمیت سیکریٹری اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہءِ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے