کراچی :کچرا نہ اٹھانے پر گارڈ نے 16 سالہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا

Jun 07, 2024 | 23:55:PM
کراچی :کچرا نہ اٹھانے پر گارڈ نے 16 سالہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر 16 سالہ لڑکے صمد کو گولی مار کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی جس پر طیش میں آکر گارڈ نے لڑکے کے پیٹ میں گولی ماردی، زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ اور بچے کے درمیان کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی تھی، اس دوران نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے گولی چلائی اور فرار ہوگیا،گارڈ رمضان پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی ایاز ٹو کا ملازم ہے۔

واضح رہے کہ تین دن قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں بھی سکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتاری کے بعد رہا، تینوں بیٹے تاحال زیر حراست