(24 نیوز) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ بنا دیا۔
دفاعی چیمپئن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اپنے آٹھویں پی ایس ایل میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرکے جیت کا کھاتا کھولا تو کپتان شاہین نے بھی اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
انہوں نے پی ایس ایل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلی ہیں اور وہ وکٹوں کی سنچری کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کی پہلی فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست
اس سے قبل فاسٹ بولر وہاب ریاض اور کراچی کنگز کے حسن علی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
شاہین آفریدی نے نسیم شاہ کو کلین بولڈ کرکے وکٹوں کی سنچری مکمل کی اور وکٹ کے بعد دونوں پلیئرز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ہمیشہ سے نئے قلندرز کو پروان چڑھاتی رہی ہے اور ہم نے شکستوں کے باوجود کبھی ہار نہیں مانی۔