موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی 

Mar 07, 2024 | 17:50:PM
موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی 
کیپشن: موڈیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ منفی سے  مستحکم کردی ، ساتھ ہی ساتھ موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق موڈیز کی جانب سے پاکستانی بینکوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا گیا ،موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو بھی مستحکم کر دیا گیا ،عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملکی بینکنگ سیکٹر کے غیر ملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ سی اے اے ٹو تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو سزائے موت  کون سے جرم میں سزا سنائی گئی ؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں