کراچی سے روانہ ہونیوالی گیارہ پروازیں منسوخ ، چار تاخیر کا شکار

Mar 07, 2025 | 09:34:AM
کراچی سے روانہ ہونیوالی گیارہ پروازیں منسوخ ، چار تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ اور چار تاخیر کا شکارہوگئیں جن میں  جدہ، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ جانےوالی پروازیں شامل ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504اورکراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522شامل ہیں۔

کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلو کی پرواز 208 بھی منسوخ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹس جاری کردیئے

کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز 402،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

کراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840 بھی منسوخ ہوئی ہے۔