دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ آج سے پریکٹس شروع کرے گا

Mar 07, 2025 | 09:35:AM
دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ آج سے پریکٹس شروع کرے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستانی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا.

قومی ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 16 مارچ کو شروع ہوگی۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 29 مارچ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیوی ٹیم ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:انڈین باولر محمد شامی سافٹ ڈرنک پینے پر تنقید کی زد میں