بی جے پی کے رکنِ اسمبلی گلوکارہ کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا گلوکارہ شیوسری سکندپرساد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں،ان کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2 لاکھ فالوورز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"آپ جادو کی طرح ہیں،شعیب ملک":ثناء جاویدکامحبت بھراپیغام وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔