ترک ڈرامہ"کورولوس عثمان" کے معروف اداکار محمد ایمرے پاکستان پہنچ گئے
ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتاتھا، آج میرا وہ خواب پورا ہوگیا،مہمان نوازی کاشکریہ،محمدایمرے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)مقبول ترک ڈرامہ"کورولوس عثمان" (عثمان غازی)میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار محمد ایمرے 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ایمرے اپنے دورے کے دوران مصور عباسی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مری پہنچے تھے جہاں انہوں نے مری کے خوبصورت مقامات کی سیر کی اور پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا۔
ایمرے ایچ نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتے تھے اور آج ان کا یہ خواب پورا ہوگیا۔
اپنے دورے کے دوران ایمرے نے پاکستانی مداحوں سے ملاقات کی جنہوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ترک اداکار نے اس موقع پر کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی عوام کورولوس عثمان کو بے حد پسند کرتے ہیں، جو میرے لیے باعثِ فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کے رکنِ اسمبلی گلوکارہ کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ایمرے ایچ نے میزبانی کیلئے مصور عباسی ایڈووکیٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔