بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیوپرصارفین سیخ پا،مغرور قرار دیدیا  

Mar 07, 2025 | 12:38:PM
بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیوپرصارفین سیخ پا،مغرور قرار دیدیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کوسیخ پا کردیااورانہوں نے اداکارہ کومغرور قرار دے دیا۔

ریائلٹی شو ’’بگ باس" سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں جس پرصارفین  انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برینڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں توشہناز فوراً جواب دیتی ہیں کہ کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے پیسے ہیں؟خاتون جواب دیتی ہیں کہ میں آپ کو ابھی فوراً پیسے دے سکتی ہوں۔

اس پر شہناز کا جواب تھاکہ آپ مجھے افورڈ نہیں کرسکتیں ‘ اور پھر انہوں نے خاتون کو اپنے مینجر سے بات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ رہا میرا منیجر، آپ ان سے بات کرسکتی ہیں۔

اگرچہ خاتون نے شہناز کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے بات کو ہنسی میں اڑا دیا لیکن انٹرنیٹ صارفین نے شہناز کے رویے کو نہایت سنجیدگی سے لیا،سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں گھمنڈی اور متکبر قرار دیا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صارفین نے شہناز کے رویے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے،ایک صارف نے لکھا ’’آپ مجھے افورڈ نہیں کرسکتیں؟ تُو ہے کون اور ایسا کیا کردیا ہے کہ اتنا گھمنڈ آگیا؟"

یہ بھی پڑھیں:ترک ڈرامہ"کورولوس عثمان" کے معروف اداکار محمد ایمرے پاکستان پہنچ گئے

ایک اور صارف نے کہا’’شہناز گل کو اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ جبکہ ایک نے لکھا، ’’ایسی بات مذاق میں بھی نہیں کرنی چاہیے۔ یہ رویہ غیر مناسب ہے۔ 

کچھ صارفین اس ویڈیو کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ شہناز کے رویے کو غیر مناسب قرار دے رہے ہیں۔