ہمارے کھلاڑی پریس کانفرنس میں فضول بولتے ہیں: انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر پھٹ پڑے

Mar 07, 2025 | 14:05:PM
ہمارے کھلاڑی پریس کانفرنس میں فضول بولتے ہیں: انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر پھٹ پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر راب کی نے اپنے کھلاڑیوں کی پریس کانفرنس میں کی جانے والی باتوں کو فضول اور  فالتو قرار دے دیا۔

 انگلینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اپنے کام سے سنجیدہ ہیں لیکن انہیں فضول باتیں کرنا بند کرنا ہوگا، کھلاڑی پریس کانفرنس میں فضول اور فالتو بولتے ہیں۔ 

  یہ بھی پڑھیں:دی ہنڈریڈ لیگ،45 پاکستانی کرکٹرز نے اپنے نام رجسرڈ کروا لئے

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جس طرح چیزوں کو لیتے ہیں مجھے کوئی ایشو نہیں، پوسٹ میچ پریس میں جو باتیں کی جاتی ہیں میں ان پر کسی کو مار تو نہیں سکتا، کھلاڑی بڑی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ڈریسنگ روم میں کسی کو اپ سیٹ نہ کریں۔

ڈائریکٹر  راب کی نے بین اسٹوکٹس کو بہترین کپتان بھی قرار دیا۔