وزیراعظم نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔
گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نیا ایس آر او جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کے لیے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے۔
اگر دو مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ زیر غور نہیں آئے گا،کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔