دلیپ کمار نے مدھوبالا کو تھپڑ کیوں ماراتھا؟

دونوں پہلی بار فلم ترانہ کے سیٹ پر ملے اورپہلی نظر میں ایک دوسرے پر فدا ہو گئے

Mar 07, 2025 | 14:48:PM
دلیپ کمار نے مدھوبالا کو تھپڑ کیوں ماراتھا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں دلیپ کمار اور مدھوبالا کی جوڑی کو ہمیشہ ایک مثالی اورخوب صورت جوڑی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے،لیکن ان کی محبت کی کہانی فلمی کہانیوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ تھی,کے آصف کی فلم"مغلِ اعظم" کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے تعلقات میں دراڑیں پڑگئی تھیں۔

اس فلم کے ایک سین میں دلیپ کمار کے کردارسلیم نے مدھوبالا کے کردار انارکلی کو تھپڑ مارنا تھا,عام طور پر ایسے مناظر میں اداکار حقیقت میں تھپڑ نہیں مارتے، محض اداکاری کرتے ہیں لیکن دلیپ کمار نے اس بار حقیقت میں مدھوبالا کو تھپڑ مار دیا۔

 مدھوبالا پر لکھی گئی ایک کتاب میں اس واقعہ کا ذکر کیا گیا ہے،اس فلم میں ساتھی اداکار اجیت کے مطابق دلیپ کمار نے پورے زور سے مدھوبالا کو تھپڑ مارااور شاٹ اوکے ہوگیا لیکن سیٹ پرایک عجیب سی خاموشی چھا گئی کیونکہ کسی کو بھی یہ توقع نہیں تھی کہ دلیپ کمار ایسا کریں گے۔

اس سین کے بعدفلم کے ڈائریکٹر کے آصف نے مدھوبالا کو تسلی دیتے ہوئے کہاتھاکہ یہ تھپڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ دلیپ کمار اب بھی تم سے محبت کرتے ہیں،چاہے تمہاری راہیں جدا ہو چکی ہوں۔

کے آصف نے مزید کہاتھاکہ سوائے ایک عاشق کے، کون ایسا کرسکتا ہے؟ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ تم سے محبت کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں،تاہم کے آصف‘ کے اس  تبصرے کے باوجود مدھوبالا صدمے میں تھیں کہ جس شخص نے کبھی ان سے محبت کی تھی،اس نے اداکاری کا بہانہ بنا کر انہیں تھپڑ مار دیا۔

دلیپ کمار اور مدھوبالا کے تعلقات کیوں خراب ہوئے؟اس کی کئی وجوہات بیان کی جاتی ہیں،مدھوبالا کے والد عطا اللہ خان چاہتے تھے کہ دلیپ کمار اور مدھوبالا کی شادی ایک کاروباری معاہدہ بن جائے،ان کا مطالبہ تھا کہ شادی کے بعد دلیپ کمار اور مدھوبالا صرف ان کے پروڈکشن ہاؤس کےلیے کام کریں۔

دلیپ کمار نے اپنی سوانح حیات میں لکھا تھاکہ انہوں نے مدھوبالا اور ان کے والد کو سمجھایا کہ وہ اپنے پروجیکٹس کا انتخاب اپنی شرائط پر کرتے ہیں لیکن یہ بات مدھوبالا کے والد کے لیے ناقابلِ قبول تھی،اور انہوں نے مدھوبالا کو قائل کرلیا کہ دلیپ کمار بدتمیز اور مغرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خوبصورت اداکاراؤں کو کامیابی آسانی سے مل جاتی ہے:سیدنور

دلیپ کمار اور مدھوبالا کے تعلقات کا آخری وار’’نیا دور کیس‘‘ تھاجب فلم ساز بی آر چوپڑا نے مدھوبالا پر مقدمہ کیا اور دلیپ کمار کواس میں گواہ کے طور پر بلالیا، یہ واقعہ دونوں کے درمیان تعلقات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا باعث بن گیا۔

 شواہد موجود ہیں کو مدھوبالا نے اگر کسی کو دل کی گہرائیوں سے چاہا تو وہ دلیپ  کمارکے علاوہ کوئی دوسرا نہیں تھا،دونوں پہلی بار فلم”ترانہ“ کے سیٹ پر ملے تھے اورپہلی نظر میں ایک دوسرے پر فدا ہو گئے۔