چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت کے خلاف فائنل سے پہلے اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری کی انجری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف 5 وکٹیں لینے والے میٹ ہنری کی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری کے بارے میں بتایا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔
میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انہوں نے 2 مارچ کو دبئی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارے کھلاڑی پریس کانفرنس میں فضول بولتے ہیں: انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر پھٹ پڑے
33 سالہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد میٹ ہنری تکلیف میں دکھائی دیے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے مگر میٹ ہنری نے انجری کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کی اننگز کے آخر میں 2 اوورز بھی کرائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا مثبت بات یہ ہے کہ وہ دوبارہ بولنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔