صبافیصل بھی سجل علی کی آنکھوں کی خوبصورتی کی معترف

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے بھی سجل علی کی خوب صورتی کی تعریف کی تھی

Mar 07, 2025 | 15:21:PM
صبافیصل بھی سجل علی کی آنکھوں کی خوبصورتی کی معترف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سجل علی کی آنکھیں دیکھ کر سینئر اداکارہ صبا فیصل دعائیں دینے پر مجبور ہو گئیں۔

اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے روپ میں نئی تصاویر شیئر کی تھیں،ان تصاویر پر جہاں سجل علی کے مداح ان پرفدا نظر آئے تووہیں شوبز شخصیات نے بھی کھل کر تعریفیں کی جن میں سینئر اداکارہ صبا فیصل بھی شامل ہیں۔

صبا فیصل نے سجل علی کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم اور تمہاری خوبصورت مسکراتی آنکھیں، اللّٰہ کرے ان آنکھوں میں سدا چاہت کی نمی رہے اور یہ مسکراتی رہیں ہمیشہ۔

یہ بھی پڑھیں:دلیپ کمار نے مدھوبالا کو تھپڑ کیوں ماراتھا؟ 

اس سے قبل بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کی اداکارہ بیٹی جھانوی کپور نے بھی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی۔