سرفراز نے 11 سیریز جیتیں تو عمران خان نے انہیں ہٹادیا، حافظ نعیم

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 11 سیریز جیتیں تھیں لیکن عمران خان نے انہیں ہٹا دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان ٹھیک ہونا چاہیے،قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے 11 سیریز جیتی تھیں تو اس وقت عمران خان نے ایکش لے کر انہیں ہٹا دیا تھا۔
دوسری جانب حافظ نعیم الرحمان نے عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر تنقید کی وہی سیاسی حوالے سے ان کی حمایت کی اور انہیں مظلوم قرار دیا،امیر جماعت اسلامی نے رواں برس ملک گیر کنونشن کرنے کا اعلان کیا، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر ایکشن لینے کی عزم ظاہر کیا اور حکومت پنجاب پر شدید تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بدری کا عمل شروع ہونےسے پہلے افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر ملک چھوڑدیں، وزارت داخلہ