شانگلہ ؛اے این پی رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Mar 07, 2025 | 21:09:PM
شانگلہ ؛اے این پی رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )  کے رہنماء اور شانگلہ سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی متوکل خان ایڈوکیٹ روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اے این پی کے صوبائی رہنماء اور ضلع شانگلہ سے سابق امید وار برائے صوبائی اسمبلی متوکل خان ایڈوکیٹ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں متوکل خان موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گئے ،حادثے میں  زخمی ڈرائیورکو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق متوکل خان ایڈوکٹ کی گاڑی کو حادثہ یونین کونسل رانیال کے علاقہ سانگڑئی میں پیش آیا ۔

اے این پی کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے شاھ پور، شانگلہ میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک بدری کا عمل شروع ہونےسے پہلے افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر ملک چھوڑدیں، وزارت داخلہ