پرویزخٹک کی کابینہ میں شمولیت کس کی رضا پر ہوئی؟ رانا ثنا اللہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

کے پی حکومت نے اسلام آباد پرچڑھائی کیلئے زور لگایا ہوا ہے، مشیر وزیراعظم

Mar 07, 2025 | 23:17:PM

(ویب ڈیسک)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پرویزخٹک کی کابینہ میں شمولیت کےحوالے سےوزیراعظم کے علاوہ بھی کوئی سوچ ہوسکتی ہے، کے پی حکومت نے اسلام آباد پرچڑھائی کیلئے زور لگایا ہوا ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ عید کے بعداسلام آباد چڑھائی کا پروگرام بن رہا ہے۔

مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو لانے میں وزیراعظم کے علاوہ بھی کوئی سوچ ہوسکتی ہے، کے پی حکومت نے اسلام آباد پرچڑھائی کیلئے زور لگایا ہوا ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ عید کے بعد اسلام آباد چڑھائی کا پروگرام بن رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی، پیپلزپارٹی چاہے انکار کرتی رہے لیکن اتحادی حکومت کے ہر معاملے میں اسکی بھی انپٹ ہوتی ہے،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی کو ایوان میں پیش کرنا مریم نواز کی ذمہ داری نہیں، سیاسی معاملات سیاسی لوگوں کو ہی حل کرنا چاہییں، کسی کا پراڈکشن آرڈر جاری ہوتا ہے تو اسے پیش کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے دونوں گھروں کا خرچہ اٹھانے،پی ٹی آئی کو 20 کروڑ کا قرضہ دینے والا شخص کون ہے؟

مزیدخبریں