ریلوے ٹریک کے قریب سے دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد

Mar 07, 2025 | 23:23:PM
 ریلوے ٹریک کے قریب سے دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانس کے شہر پیرس میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نہ پھٹ سکنے والا بم ریل کی پٹریوں کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فرانس کی ریلوے کمپنی ٹی ای آر نے بتایا کہ دوسری عالمی جنگ کے بم کی دریافت کی وجہ سے گیر ڈو نورڈ ٹرین سٹیشن سے جانے اور اس کی طرف آنے والی ٹریفک معطل ہے،ریلوے کمپنی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’دوسری عالمی جنگ کا ایک نہ پھٹنے والا بم پٹریوں کے قریب سے دریافت ہوا ہے۔‘
ٹریفک کی وجہ سے مقامی میٹرو اور ملکی و غیرملکی ٹرینیں متاثر ہو رہی ہیں، جمعے کی صبح گیر ڈو نورڈ سے روانہ ہونے والی کم از کم تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں،بین الاقوامی ٹرین کمپنی نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کی ای میل کا جواب نہیں دیا، فرانسیسی پولیس نے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ائیرفورس کا روسی ساختہ ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ