(عیسیٰ ترین) تربت میں جے یو آئی کے رہنما مفتی شاہ میر کو نامعلوم مسلح افراد نے نماز عشاء کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ تربت شہر میں پیش آیا جس میں مفتی شاہ میر کے ساتھ مسجد کے امام بھی زخمی ہو گئے،فائرنگ کے نتیجے میں مفتی شاہ میر موقع پر شہید ہو گئےجبکہ امام مسجد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفتی شاہ میر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑٖھیں: شانگلہ ؛اے این پی رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق