مخصوص جماعت کو ملنے والے ووٹ فوج کیخلاف نہیں تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سانحہ 9 مئی کے حوالے سے اندرون و بیرون ملک کیے جانے والے پراپیگنڈے کا جواب ڈی جی آئی ایس پی ار میجر جنرل احمد شریف نے دو ٹوک انداز میں دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ عام انتخابات2024 میں پاکستان تحریک انصاف کو ملنے والے ووٹ پاک فوج کیخلاف ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے آج سانحہ 9 مئی اور اس سے جوڑے پراپیگنڈے پر طویل پریس کانفرنس کی اس دوران انتخابات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 8فروری کو ٹرن آؤٹ 47فیصد تھا، تقریباً ساڑھے 6کروڑ ووٹرز نے اس دن ووٹ کاسٹ کیا، 31فیصد ووٹ ایک مخصوص پارٹی کو ملے، مجموعی آبادی کے صرف 8فیصد نے اس مخصوص پارٹی کو ووٹ دیا، مخصوص پارٹی کو ووٹ ملنے کا مقصد یہ نہیں کہ یہ ووٹ 9مئی کے حق میں تھا، اس جماعت کو ایک کروڑ85لاکھ ووٹ ملے ہیں،باقی ووٹ دیگر جماعتوں کو ملے ہیں، یہ بات غلط ہے اس جماعت کو ملنے والے سارے ووٹ فوج کے خلاف تھے۔
میجر جنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ حقائق اور اس ملک کے اصل مسائل کو دیکھا جائے، پاکستان کی فوج ایک قومی فوج ہے، اس کے اندر تمام مکتبہ فکر کے لوگ ہوتے ہیں، تمام قومیت،رنگ ،نسل اور مذاہب کے لوگ ہوتے ہیں، اس کی کسی قسم کی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، حکومت وقت سیاسی ہوتی ہے ہر حکومت وقت کے ساتھ آرمی کا ایک غیر سیاسی مگر آئینی و قانون تعلق ہوتا ہے، ہم ایک خاص قومیت اور مذہب کا پرچار نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: مارچ کے بعد اپریل میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف، مجموعی مالیت 64 ارب سے زائد نکلی