تیل کی قیمت میں اضافہ

May 07, 2024 | 23:49:PM

(ویب ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بربریت  اور انسانیت سوز حملے کے اثرات  تیل کی عالمی منڈی پر پڑنے لگے، پیٹرول کی کمی کے بعد قیمت میں یک دم بڑا اضافہ ہو گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر 23 سینٹ یا 0.28 فیصد اضافے سے 83.56 ڈالر فی بیرل اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ 24 سینٹ یا 0.31 فیصد اضافے کے بعد 78.72 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،تجزیہ کاروں کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام تک تیل کی انونٹریز میں اوسطا 1.2 ملین بیرل کی کمی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے گندم خریداری کا ہدف بڑھا دیا

مزیدخبریں