(راؤ دلشاد)پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے بڑوں کی جاتی اُمرا میں آج ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے وفود کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی،دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے مابین گرم جوشی بھی دیکھنے کو ملی،مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کی جانب سے اختلافی نکات کےبجائے نئے سرے سے سیاسی تعلقات کواستوار کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے ، دونوں جماعتوں کا ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور دیگر جماعتوں کے ساتھ رواداری کو فروغ دینے پر اتفاق رائے پایا گیا۔
دونوں پارٹیوں کے سربراہان کی جانب سے سندھ کی سطح پر بڑا انتخابی اتحاد بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا گیا ، ایم کیو ایم کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ سندھ کی قوم پرست اور دیگر سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہئیے، ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو سندھ میں انتخابی اتحاد بنانے کی باقاعدہ دعوت دی،آج کی ملاقات میں طے پایا کہ ایم کیو ایم دیگر جماعتوں سے ابتدائی روابط کر کے مسلم لیگ ن کو آگاہ کرے گی، پھر مسلم لیگ ن کی قیادت ان جماعتوں کی قیادت سے روابط کر کے معاملات آگے بڑھائے گی۔
بعد ازاں نواز شریف دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم کرنے کے تمام تر معاملات کی منظوری دینگے، نواز شریف کی سندھ کے نئے لیگی صدر بشیر میمن کو ایم کیو ایم کی قیادت سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت،ایم کیو ایم پاکستان نے نواز شریف کو دورہ سندھ کے دوران اپنے ہیڈکوارٹر پر آنے کی دعوے دے دی،نواز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔
یہ بھی پڑھیں :روپے کے مقابلے ڈالر مزید تگڑا،آج کتنا مہنگا ہوا؟ جانیے
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز دے دی،ایم کیو ایم پاکستان مریم نواز کا الیکشن خود لڑے گی، رہنماؤں کی لیگی قیادت کو پیشکش ،لیگی قیادت کا مریم نواز کا کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت پر پارٹی میں مشاورت کے بعد جواب دینے کا فیصلہ۔