(شعیب مختار)ایم کیو ایم پاکستان تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے کے لیے سرگرم , پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تحریک لبیک پاکستان کے سابق امیر کراچی کو اہم عہدہ دے دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سابق مرکزی شوریٰ کے رکن علامہ رضی حسینی نقشبندی کو سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا جوائنٹ انچارج مقرر کر دیا گیا جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کر دیا گیا ۔
یادر ہے کہ علامہ رضی حسینی نقشبندی نے گزشتہ دنوں لیاقت آباد کے جلسے میں ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی ، جبکہ حالیہ دنوں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما و کارکنان رابطے کر رہے ہیں،ایم کیو ایم میں جلد مختلف برادریوں اور جماعتوں کے کارکنان کی شمولیت متوقع ہے.
یہ بھی پڑھیں:"تریاق فاروق" زہر سے بچانیوالی سب سےبہترین دوا