سموگ وبال جان بن گئی،بیماریاں پھیلنے لگیں ،19 لاکھ مریض سامنے آگئے
لاہور میں اکتوبر کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار شہری سموگ سے متاثر ہوئے۔رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)پنجاب میں سموگ کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں، پنجاب میں ناک، آنکھوں اور گلے کے19لاکھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
صرف لاہور میں ایک ماہ کےدوران ایک لاکھ 29 ہزار شہری بیمار پڑ گئے، اکتوبر میں بیماریوں کی شرح 5.41 فیصد سے بڑھ کر 5.74 فیصدہوگئی, ناک اور گلے کی انفکیشن کے کیسز میں 4.99 فیصد کے مقابلے میں 5.30 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی ، مگر کہاں؟
اکتوبر میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 لاکھ سے زائد مریضوں نے ناک اور گلے کی انفکیشن کے باعث ہسپتالوں کا رخ کیا ۔لاہور میں اکتوبر کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار شہری سموگ سے متاثر ہوئے ۔ اکتوبر میں او پی ڈی میں مریضوں کا رش بڑھ کر 3.12 ریکارڈ ہوا۔
فالج کے مریضوں کی تعداد 0.09 سے بڑھ کر 0.11 فیصد ریکارڈ کی گئی،امراض چشم کے مریضوں کی تعداد جولائی کے مقابلے میں 0.02 سے بڑھ کر اکتوبر میں 0.03 رہی ۔