اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی

Oct 07, 2024 | 09:07:AM
اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسافر راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس پر سفر کر سکیں گے، راولپنڈی میں سروس بحال رہے گی۔

فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس مکمل بند ہے، میٹرو بس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پربند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی ایئر پورٹ کے قریب زوردار دھماکا ،ایک شخص جاں بحق، 4زخمی

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں، کنٹینرز کو سڑکوں اور پُلوں کے نیچے سے ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیا گیاہے۔

ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، فیض آباد انٹرچینج سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک چل رہی ہے۔