ایران نے فضائی سفر پر عائد پابندی ختم کردی

Oct 07, 2024 | 14:26:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران نے ملک میں فضائی سفر پر عائد پابندی ختم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سفر پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے، ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے لیے ماحول کو محفوظ قرار دیا ہے جس کے بعد سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد

اس سے قبل ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ تمام پروازیں پیر کی رات 9 بجے تک منسوخ کردی گئی ہیں،تاہم صورتحال سازگار ہونے اور فضائی سفر محفوظ ہونے کی یقین دہانی کے بعد سول ایوی ایشن نے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد ائیرلائنز اب اپنے آپریشنز  شروع کرسکتی ہیں۔

اس سے قبل ایران میں وجہ بتائے بغیر ائیرلائنز کو آپریشنز روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹ آپریشنز بند کیے تھے۔

مزیدخبریں