پی ٹی آئی کارکنان نے چاکلیٹ سے بھرا کنٹینر لوٹ لیا

Oct 07, 2024 | 15:46:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس دوران پی ٹی آئی کارکنان کے قافلے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد ڈی چوک آئے۔

اسی دوران پی ٹی آئی کارکنان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں وہ چاکلیٹ کی چوری کررہے ہیں،ویڈیو مقامی صحافی کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا سے نکلنے والے قافلے برہان انٹرچینج کے قریب پہنچے تو وہاں کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کردیے گئے تھے۔

ضرورپڑھیں:جلاؤ گھیراؤ اور دہشتگردی کے مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کارکنان نے کنٹینرز کو ہٹانا شروع کیا تو ایک کنٹینر چاکلیٹ سے بھرا ہوا تھا جس پر کارکنان نے چاکلیٹس کا کنٹینر لوٹ لیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان  چاکلیٹس کے ڈبوں سے بھرے کارٹنز اٹھاکر لے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

مزیدخبریں