فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی قیادت ایک ہوگئی

Oct 07, 2024 | 16:19:PM

Read more!

(24 نیوز)فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) کا آغاز ہو گیا ہے۔

ایوان صدرمیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس،صدرآصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف،میاں نواز شریف، مولانافضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہیں۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، خواجہ سعد رفیق، اعجاز الحق ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، ایمل ولی، سالک حسین،اسپیکر ایاز صادق، بلاول بھٹو زرداری بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری، اسحاق ڈار، علیم خان، شیری رحمان،لیاقت بلوچ بھی موجود ہیں۔

صدرمملکت آصف زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل سفاکانہ کارروائیوں کا دائرہ کاربڑھا رہاہے،اسرائیل کے اقدامات عالمی امن کیلئے خطرہ بن گئےہیں،غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے،اسرائیل کی بمباری سے 41 ہزار فلسطینی شہید ہوئے. 

صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کی خون آلود تصاویردیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے،فلسطین میں بچوں کو والدین کےسامنے شہید کیاجارہا ہے،دنیا نے فلسطین کے مسئلے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،فلسطین میں مظالم کو نہ روک سکنا افسوسناک ہے،ان کا کہنا تھا کہ آج موقع ہے ہم سب کو مل کر ایک پالیسی بنانا پڑیگی،اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو ہم ایسے شہادتیں ہوتا دیکھتے رہیں گے،اسرائیل کے پیچھے عالمی طاقتیں ہیں،عالمی طاقتوں کو سوچنا چاہیے وہ کب تک فلسطینیوں کے صبر کا امتحان لینگے،پاکستان کی عوام چاہتی ہے کہ کوئی فیصلہ کن اقدام کریں،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا رہا اور کھڑارہے گا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے قیام کو قائداعظم نے ناجائز بچہ کہا،کس بنیاد پر پاکستان میں چند عناصر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کررہےہیں؟ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کیخلاف ہیں،مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:   فلسطینیوں کی حمایت میں مسلم ممالک کو آگے آنا ہو گا: حافظ نعیم الرحمان

مزیدخبریں