پارٹی پالیسی سے انحراف،ن لیگ کا عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن کےصدر نوازشریف نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ڈیکلیریشن بھجوایا تھا جس پر سپیکر ایاز صادق نے ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رکنیت ختم کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے ، سپیکر نے خط میں آرٹیکل 63 اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے الیکشن کمیشن عادل بازئی کی نشست خالی قرار دے۔
عادل بازئی نے این اے 262 سے نشست جیت کر ( ن ) لیگ کا بیان حلفی جمع کروایا تھا لیکن ایوان میں عادل بازئی حکومتی بینچز کی بجائے اپوزیشن کا حصہ بنے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سازش کیس ، شر پسندوں کا ٹھکانہ پکڑا گیا