سندھ کے 26 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

Oct 07, 2024 | 17:50:PM

(اقصیٰ شاہد) الیکشن کمیشن نے سندھ کے 26 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پبلک نوٹس 7 اکتوبر کو آویزاں کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیدواران 9 سے 11 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں،یہ ضمنی انتخابات خالی بلدیاتی نشستوں کیلئے ہوں گے،جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، سکھر،خیرپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد،  سانگھڑ ، میرپورخاص، عمرکوٹ،تھرپارکر ، مٹیاری، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ،ملیر، کورنگی کراچی، کراچی ویسٹ، کراچی ساوتھ، کراچی سینٹرل  اور کراچی کیماڑی کی نشستوں پر الیکشن ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی پالیسی سے انحراف، ن لیگ کا رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں