خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل ہونے پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا ردعمل آگیا

Oct 07, 2024 | 17:58:PM

 (عامر شہزاد)  اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے پر کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آگیا۔ 

 بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پختونخوا ہاوس سیل کرنا غیر قانونی ہے،یہ فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے، کے پی ہاوس خیبر پختون خوا حکومت کی ملکیت ہے،جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ 

ان کا مزیدکہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی علی امین کی گرفتاری کے لئے کے پی ہاوس پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی،جعلی حکمران خیبر پختون حکومت کے خلاف  فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کررہی ہے،ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سازش کیس ، شر پسندوں کا ٹھکانہ پکڑا گیا

مزیدخبریں