پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری اور ضبط شدہ گاڑیوں کا استعمال، اہم انکشاف ہو گیا

Oct 07, 2024 | 18:44:PM
پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری اور ضبط شدہ گاڑیوں کا استعمال، اہم انکشاف ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) خیبر پختونخوا کی سرکاری اور محکمہ ایکسائز کی ضبط شدہ گاڑیوں کے پی ٹی آئی کے احتجاج میں استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سرکاری گاڑیاں اور ضبط شدہ گاڑیاں پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماؤں میں تقسیم کی گئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں گاڑیاں وئیر ہاوس اور محکمہ ایکسائز سے نکال کر سی ایم ہاوس میں جمع کی گئیں، جہاں سے انہیں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کے لیڈرز کو دی گئی۔ مختلف ماڈلز کی تقریباً 38 گاڑیاں اس مقصد کے لیے تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری،عمران خان کی بہنوں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سیکریٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کے مطابق، یہ گاڑیاں ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر سی ایم ہاوس کے حوالے کی گئیں۔