علی امین گنڈاپور نے رات عمر ایوب کے گھر بسر کی تھی، خواجہ آصف کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے متعلق کہا گیا ان کا پتہ نہیں لگ رہا، علی امین کے پی سرحد سے ہری پور میں داخل ہوئے تھے اور انہوں نے رات عمر ایوب کے گھربسر کی تھی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی علی امین کے ذریعے پیغام رسانی کرتے ہیں،وہ علی امین کیخلاف کارروائی نہیں کریں گے،کیونکہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ ہو سکتا ہے میں گنڈاپور کے ذریعے پاؤں پڑ جاؤں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہا تھا کہ یہ بندہ دو نمبر کام کررہا ہے،علی امین نے سمجھا کہ میں نے مولاجٹ کا کردار ادا کرلیا ہے، اتنا بڑا فراڈ ہوا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو بھی سمجھ آ گئی ،کل سے پی ٹی آئی کارکنان سوشل میڈیا پر احتجاج کررہے ہیں،سوشل میڈیا کے اوپر ان کے اپنے ورکرز انے کو گالیاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشست کم ہونے کا امکان