کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کا کیس، فیصلہ صدارتی انتخابات کے بعد تک ملتوی

فحش فلموں کی اداکارہ کو دی گئی رقم کا تذکرہ کیوں نہیں کیا؟

Sep 07, 2024 | 08:47:AM
کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کا کیس، فیصلہ صدارتی انتخابات کے بعد تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کا کیس جج نے فیصلہ صدارتی انتخابات کے بعد تک ملتوی کردیا۔

ٹرمپ کو اٹھارہ ستمبر کو سزا سنائی جانی تھی، ٹرمپ کے وکلا نے عدالت سے فیصلہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، فیصلے میں 26 نومبر تک تاخیر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اہم فتح تصور کی جارہی ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ جنسی تعلق چھپانے کے لیے فحش فلموں کی اداکارہ کو دی گئی رقم ظاہر نہیں کی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو متعصبانہ قرار دیا کہا مقدمے کو مسترد کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 میں فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئیل کوخاموش کرانےکیلئےرقم دینےکااعتراف کیا تھا۔انہوں نے اداکارہ سے کہا کہ جھوٹے الزامات مت لگاؤ ،پیسے لو اور خاموش رہو۔

جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فحش فلموں کی اداکارہ کے ساتھ معاہدے کا انکشاف ہوگیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ سٹارمی ڈینیئل کو ایک لاکھ 30ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ کی حمزہ شہباز سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

ایکس پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسٹارمی سے زبان بندی کا معاہدہ ایک عام بات ہے، رقم وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے دی گئی،جو انتخابی فنڈ کا حصہ نہیں تھی۔

اس سے قبل ڈونلڈٹرمپ ایسی کسی بھی ادائیگی کی تردید کرتے رہے تاہم اُن کے وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل سٹارمی ڈینیئل کو منہ بند رکھنے کی شرط پر رقم ادا کی تھی۔