مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اس کے علاوہ لاہور میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک کی آلودگی پھیلانے والا ملک کونسا ہے؟
پنجاب کے بیشتر علاقے میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اورحافظ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، کرک اور ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔