وفاق کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا فیصلہ
سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی ,حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں اور تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرلیا اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے بچت کرنے کیلئے سرکلر جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں3 سال سے خالی آسامیاں ختم ہوجائیں گی، ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے سوا کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی اور سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کم سے کم اجرت کتنی مقرر۔۔۔؟ سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آ گئی
حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں اور تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، ایمبولنس، طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی لیکن ہسپتالوں، لیبارٹریز، زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی۔