ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

Sep 07, 2024 | 12:20:PM
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی ہدایت پر سائن ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس کم کر دیئے گئے۔

  صوبائی حکومت نے لائسنس بنوانے کے عمل میں بڑی سہولت فراہم کر دی ، سائن ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس 60 سے کم کر کے 50 کر دیئے گئے ہیں  جبکہ موٹر سائیکل کیلئے لرنر لائسنس کی بجائے براہِ راست ریگولر لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم ستمبر سے صوبہ بھر میں لائسنس بنوانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی جبکہ  گزشتہ 6 دنوں میں 1 لاکھ 60 ہزار موٹر سائیکلوں کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانے کیلئے شہریوں کو شناختی کارڈ لے کر فیس جمع کروانی ہوگی  اور کامیاب ٹیسٹ کے بعد ریگولر لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی گاڑیوں کی خریداری نہیں ہوگی، حکومت نے بڑی پابندیاں لگا دیں

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سائن ٹیسٹ میں 10 نمبر کی کمی کی وجہ سے کامیابی کے تناسب میں مزید 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے صوبہ بھر میں اس نئے عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔