8 ستمبر کا جلسہ عمران کی رہائی کیلئے نہیں،آزاد عدلیہ کیلئے ہے،علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں ہے آپ نے آزاد عدلیہ کیلئے کھڑے ہونا ہے،عدلیہ آزاد ہوگی تو آپ کو انصاف دے گی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ قاضی فائز عیسیٰ نے جو تیسرا یا چوتھا این ار او دے دیا ہے اس پرآج عمران خان خوش نہیں تھے، عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے ان کیسز میں میں کب رعایت مانگ رہا تھا میرے کیسز میں جب کچھ ہے ہی نہیں انہوں نے تو ویسے ہی ختم ہو جانا تھا۔
علیمہ خان نے کہاکہ جب عمران خان کے دو ریفرنسز ختم ہو رہے تھے قاضی فائز عیسیٰ نے ان کو این آر او دے دیا،جوڈیشری کے ساتھ جو آج انصاف کے ساتھ ہو رہا ہے یہ برداشت نہیں کیا جائے گا،یہ تماشا نہیں ہونے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ 8ستمبر کے جلسہ میں سب شامل ہوں گے،ہمیں پتہ ہے بچوں کا مستقبل بڑا تاریک ہے،سب 8ستمبر کے جلسہ میں ضرور شریک ہوں تاکہ آزادی ہی مہم کا آغاز کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:روپیہ تنزلی کا شکار، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مزید مہنگی