کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،بیرسٹر گوہر

Sep 07, 2024 | 18:20:PM
 کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،بیرسٹر گوہر
کیپشن: بیرسٹر گوہر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں این او سی دیا،ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں،یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا نہ دھرنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ مہنگائی اور لا قانیت کے خلاف جلسہ ہوگا،اس ملک اور عدلیہ کی آزادی کیلئے یہ جلسہ ہوگا۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہناتھا کہ جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہو چکا ہے،تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہونگے،ان کا کہناتھا کہ جلسے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جا سکا، سوموار کو میں بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میری اسلام آباد کی انتظامیہ سے درخواست ہے جب این او سی ہے تو راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں،ہمارے دو کارکنان کو پکڑا گیا ہے، پولیس سے درخواست ہے کہ یہ جلسہ پر امن ہے،کل 2 بجے جلسہ ہوگا اور ہمارے کوشش ہوگی کہ وقت پر جلسہ ختم کیا جائے،مختص وقت سے اگر 1، 2 گھنٹے زیادہ بھی ہو جاتے ہیں تو انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:صحت کارڈ پر شیخ زید ہسپتال میں علاج بند ، وجہ بھی سامنے آگئی