صدر آصف زرداری نے جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی دارالحکومت جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے۔
صدر کے دستخطوں سے بل قانون بن گیاجو فوری نافذ العمل ہوگا ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے کاپی بھجوا دی،قانون کو پر امن اجتماع و امن عامہ کا نام دیا گیا ہے۔
نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا، بغیر اجازت اور سکیورٹی کلیئرنس کوئی جلسہ نہیں کیا جا سکے گا، اسلام آباد میں جلسے جلسوس مخصوص مقامات پر ہی منتعقد ہو سکیں گے، مخصوص مقامات پر جلسے جلسوس کی اجازت مجسٹریٹ سے لینا ہوگی، قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکے گی، نئے ایکٹ کے تحت غیرقانونی اجتماع پر آرگنائزر اور شریک افراد کو بھی سزا ہوگی، غیرقانونی اجتماع کا حصہ بننے والوں کو 3سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی، اگر کسی کو 3سال سے یا زائد کی سزا ہو چکی تو دوبارہ جرم پر 10سال تک قید کی سزا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:8 ستمبر کا جلسہ عمران کی رہائی کیلئے نہیں بلکہ۔۔۔علیمہ خان نے اہم بیان داغ دیا