(ارشادقریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب ترامیم فیصلے کےبعد احتساب عدالت میں دائر بریت کی درخواست سامنے آ گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترامیم کے مطابق سیکشن 4 کے تحت کابینہ کے تمام فیصلوں کو استثنا حاصل ہے،نیب ترامیم کی روشنی میں درخواست گزار کیلئے سزا کا کوئی امکان نہیں،ریفرنس کی کارروائی ایک دن کیلئے بھی جاری رکھنا قانونی عمل کا غلط استعمال ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اور اس کی اہلیہ نے القادر ٹرسٹ سے کوئی مالی فوائد حاصل نہیں کئے،استغاثہ کے گواہوں نے بھی عدالت کو بتایا درخواست گزار کو مالی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں،استغاثہ تاحال الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں،درخواستگزار کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس بنتا ہی نہیں،نیب ترامیم کا فیصلہ آنے کے بعد درخواست گزار بری ہونے کا حق دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی