سول سرونٹس کے قانون میں ضروری ترامیم،سیورنس پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے 1973ءکا سول سرونٹس کے قانون میں ضروری ترامیم کرکے "سیورنس پیکج" متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے 1973ءکا سول سرونٹس کے قانون میں ضروری ترامیم کے ساتھ ایک لازمی ریٹائرمنٹ پیکیج متعارف کروائے گی،پیکج بغیر کسی رعایت یا ترجیح کے تمام سول سرونٹس پر لاگو ہو سکے گا،وفاقی کابینہ نے "سیورنس پیکج" کے لئے سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم کی منظوری دی تھی،لازمی ریٹائرمنٹ پیکیج کو سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 2(1) ایچ اور سیکشن 11 سی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پیکج کا اطلاق وزارتوں کے خاتمے، محکموں کی تحلیل اور انضمام پر ملازمین پر ہوگا،وفاقی حکومت متاثرہ وزارتوں کے ملازمین کو پیکج آفر کرے گی، سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے بھی منظوری دیدی،سرکاری ملازم 7 روز میں وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے اپنے درخواست دینے کا مجاز ہوگا،تجویز کمیٹی 30 دن کے اندر سول سرونٹ کی درخواست پر فیصلہ کرے گی،اگر کوئی سرکاری ملازم علیحدگی کے پیکج کو قبول نہیں کرتا ہے تو اس کی خدمات ختم کردی جائیں گی،سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترامیم کی وفاقی کابینہ توثیق کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : صدر آصف زرداری نے جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے