سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کو پرائیویٹ چلانے کی تیاری

Apr 08, 2024 | 14:59:PM

(بابر شہزاد ترک) سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاریاں جاری ہے، پمز کومراحلہ وار آؤٹ سورس کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع وزارت صحت  کا کہنا ہے  کہ  پمز ہسپتال کو مراحلہ وار آوٹ سورس کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا، پہلے فیز میں پمز شعبہ ریڈیالوجی، لیب آوٹ سورس کی جائے گی،دوسرے فیز میں پمز کے دیگر شعبہ جات کو آؤٹ سورس کیا جائے گا جبکہ  تیسرے فیز میں پمز ہسپتال کی کھربوں مالیت اراضی بارے فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق  پمز ہسپتال کی رہائشی کالونی میں ریزیڈینشل ٹاورز تعمیر ہوں گے،پمز  ملازمین  نے  عید کے بعد پرائیویٹائزیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور پمز ملازمین کی یونینز نے عید کے بعد احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:میٹھی عید ٹھنڈی اور بھیگی ہوگی، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

مزیدخبریں