زیبابختیار سے پہلے بھارتی فلم "حنا" کی پیشکش کس پاکستانی اداکارہ کو ہوئی تھی؟

Apr 08, 2025 | 10:01:AM
زیبابختیار سے پہلے بھارتی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی فلم"حنا" میں زیبابختیاروالاکردارپہلے کس کس پاکستانی اداکارہ کوآفرہواتھا،اس حوالے سے معروف اداکارہ  لیلیٰ زبیری نے حیران کشن انکشاف کیاہے۔

بھارتی فلم ’’حنا‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے جن پاکستانی اداکاراؤں کو پیشکش ہوئی تھی ان میں اداکارہ شہناز شیخ اور مرینہ خان کے ساتھ ساتھ لیلیٰ زبیری بھی شامل ہیں۔

اس بات کا انکشاف معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انہیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔

راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی،وہ پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔

معروف اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی ڈراموں کو پونا اکیڈمی میں اداکاری سکھانے کے لیے دکھایا جاتا تھا،اسی ملاقات میں راج کپور نے فلم "حنا" میں کام کی پیشکش کی تھی جو اس سے قبل شہناز شیخ اور مرینہ خان کو بھی کی گئی تھی۔

لیلٰی زبیری نے کہا کہ میں نے راج کپور کی اس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ مسترد کردیا تھا،میرے شوہر پاک فوج کے افسر تھے اور مجھے یہ مناسب نہیں لگا کہ میں بھارت جاکر کام کروں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ، گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

خیال رہے کہ فلم حنا میں ہیروئن کا کردار بعد ازاں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ادا کیا تھا اور یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔