پاکستان کے 5 امیر ترین اداکارکون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Apr 08, 2025 | 15:05:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کے 5 امیر ترین اداکارکون ہیں؟اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

آج کے پاکستانی اداکار اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کررہے ہیں اورکچھ اپناکاروباربھی ساتھ چلارہے ہیں جن پر شہرت کے ساتھ ساتھ دولت بھی خوب برس رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے ناصرف اداکاری بلکہ پروڈکشن کے میدان میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے،وہ سکس سگماپروڈکشن ہاؤس کے سی ای او ہیں، جو متعدد کامیاب ڈرامے اور فلمیں تیار کرچکا ہے،ہمایوں سعید کے کل اثاثوں کی مالیت 50 ملین ڈالر ہے جو تقریباً 1380 کروڑ پاکستانی روپے بنتے  ہیں۔

شان شاہد پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہیں بلاشبہ پاکستان فلم انڈسٹری کااکلوتاسپرسٹاربھی کہاجاتاہے،انہوں نے 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے،وہ نامور ہدایت کار ریاض شاہداورنامور اداکارہ نیلوبیگم کے بیٹے ہیں،ان کے کل اثاثوں کی مالیت 20 ملین ڈالرزبتائی جاتی ہے۔

مایا علی ناصرف ایک کامیاب اداکارہ اور ماڈل ہیں بلکہ ایک کاروباری خاتون بھی ہیں، وہ Maya Pret کے نام سے اپنا برینڈ بھی کامیابی سے چلارہی ہیں،اس کے ساتھ ساتھ وہ اس وقت کئی بڑے برینڈز کی برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں،ان کے کل اثاثے 15 ملین ڈالرز کے لگ بھگ ہیں۔

صفِ اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے،انہوں نے بالی ووڈ میں بھی شاہ رخ خان کے بالمقابل ایک فلم "رئیس" میں کام کیاتھا اور اپنا برینڈ M by Mahira چلاتی ہیں،وہ ایک پروڈکشن ہاؤس اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم Mashion کی بھی بانی ہیں،ان کے کل اثاثوں کی مالیت ساڑھے 8 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جان ابراہیم کی نئی فلم"ڈپلومیٹ" پرپابندی کیوں عائد کی گئی؟وجہ سامنے آگئی

فواد خان پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے حدمقبول ہیں، انہوں نے بالی ووڈ میں بھی "خوبصورت" اور"اے دل ہے مشکل" جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا،پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم"دی لیجنڈآف مولاجٹ"بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

ان کی اہلیہ صدف فواد کا فیشن برینڈ بھی ہے جبکہ وہ بین الاقوامی پروجیکٹس میں بھی حصہ لے چکے ہیں،ان کے کل اثاثے 5 ملین ڈالرز ہیں۔

مزیدخبریں