بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی درخواست پر اعتراض برقرار

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی درخواست پر اعتراض برقرار ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 روز میں اعتراضات دور کرنے کا وقت دے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
رجسٹرار آفس نے جیل حکام کو دی جانے والی درخواست کی مصدقہ نقل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔
بشریٰ بی بی کی درخواست پر جیل حکام کے آرڈر کا بھی اعتراض عائد ہوا تھا، بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بشریٰ بی بی کے وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع