بانی سےفیملی کی ملاقات نہیں کرنے دے رہے،فارم 47کی حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے،زرتاج گل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما زرتاج گل وزیر نے کہاہے کہ ایک تو عمران خان کو جیل میں رکھا ہوا ہے اور دوسرا فیملی کو ملاقات نہیں کرنے دے رہے،فارم 47کی حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہےبانی بے گناہ اسیر ہیں ،بانی نےسب پی ڈی ایم کو اکیلے ہرایا اسی لئے جیل میں بند کر رکھا ہے،ایک بانی کو جیل میں رکھا ہوا ہے اور دوسرا فیملی کو ملاقات نہیں کرنے دے رہے ،جن کے نام بانی دیتے ہیں ان کو جیل کے باہر کھڑا رکھا جاتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ کے سیاسی کارکنوں کو دہشتگرد سمجھنا چھوڑ دیں،جب آپ خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسٹتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے ،کسی کو بولنے کی اجازت نہیں سندھ،کے پی پنجاب کے حالات دیکھ لیں،ایسے حالات میں صرف بانی اور ان کا ویژن ہی ملک ہو جوڑ سکتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ملاقات کی اجازت نہیں دیں گے تو بحران بڑھے گا ،بار بار توہین عدالت کی جا رہی ہے،فارم 47کی حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے ،زرتاج گل نے مزید کہا کہ ہم پرامن یہاں کھڑے ہیں، گزارش ہے فیملی کو ملاقات کرنے دیں اور اس بحران ہو ختم کریں،مسائل کا حل یہ نہیں کہ کہ آپ پی ٹی آئی کو دہشتگرد بنا کر پیش کریں ۔
اس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےمیڈیا کو بتایا کہ پچھلی جمعرات کو کورٹ آرڈرز کے ساتھ آئے تھے ،ملک کی عدلیہ ججز تعین کرلیں کہ وہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرائیں یا چھٹی کرکے گھر چلے جائیں،یہ نہیں ہو سکتا ملک میں عدل نہ ہو،ائین و قانون نہ ہو،آج ملاقات کا دن تھا لیکن یہاں پولیس دیکھ لیں،اس وقت ملک میں آئین وقانون نہیں،ولیس،رینجرز ریاست کے اوزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل قانون کے مطابق قیدی کے حقوق ہیں،بانی کو عید کے دن نماز نہیں پڑھنے دی گئی،بانی کو تین ماہ سے بیٹوں سے بات نہیں کرنے دی گئی،سیاسی رفقاء سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں کہ بانی معافی مانگ لیں تو سارا معاملہ ختم ہو جائے گا،اس سے ظاہر ہے یہ سیاسی معاملہ ہے،بانی نی بھاگتے ہیں نہ دیل اور نہ ڈھیل مانگتے ہیں۔
عمرایوب نے مزیدکہا کہ ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے پارلمنٹ کے اندر وبایر جہدوجہد جاری رکھیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے سندھ کا پانی بیچ دیا یے،اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،اختر مینگل اور ساتھیوں پر کل اندھا دھند فائرنگ کی گئی،گندم کا بحران دیکھ لیں،مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ بانی ایک سنگل لورجسٹ پارٹی کے سربراہ ہیں، ان کو شرم نہیں آتے کہ ان کی بہنوں کو ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی
اگلا لائحہ عمل جلد دیں گے ،بانی کی بہنیں ادھر ہیں اور ہم بھی ادھر ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی درخواست پر اعتراض برقرار