کینال منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:گورنر پنجاب

Apr 08, 2025 | 19:31:PM
کینال منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:گورنر پنجاب
کیپشن: تصویر، گوگل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل میں سب کو اکٹھا بٹھا کر مشاورت سے جو فیصلہ ہوگا وہ بہتر ہوگا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینال منصوبے پر وزیراعظم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پنجابی ، سندھی، بلوچی ،پٹھان سب پاکستانی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، جلد کام شروع کردیں گے، پیپلز پارٹی طلبہ یونین کی بحالی پر یقین رکھتی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی ضرور ہونی چاہئے لیکن بدمعاشی کا کلچر نہیں چلے گا، طلبہ یونین بحال نہ ہونے کی وجہ سے سیاست میں لیڈر شپ کی کمی ہو رہی ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حکومت سندھ کی آواز سنے، کینال منصوبے پر سندھ کو ساتھ لے چلنا ہوگا، تمام پارٹیوں کو اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف ایک ہونا پڑے گا۔

گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ہراسمنٹ ، منشیات، برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع