سلمان خان کی فلم’’سکندر‘‘باکس آفس پر متاثر کن کاروبار نہیں کرسکی

Apr 08, 2025 | 22:36:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کےمعروف ہیرو سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر کڑی جدوجہد کررہی ہے اور اپنی ریلیز کے8 ویں دن 100 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرسکی ہے، اور  باکس آفس پر متاثر کن کاروبار نہیں کرسکی ۔
سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ نے اپنی ریلیز کے 9ویں دن یعنی پیر کو 1.75 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح فلم کی مجموعی آمدنی 104.25 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، ’’ایل ٹو: ایمپوران‘‘ نے بھی پیر کو اتنے ہی روپے کا کاروبار کیا۔ ’’سکندر‘‘ اتوار 30مارچ کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے پہلے ہی دن 26کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اپنے پہلے جمعہ تک اس نے93.75کروڑ روپے اکٹھا کرلئے تھے۔ سنیچر کو اس نے 4کروڑ اور اتوار کو 4.5کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ سلمان خان کی فلم نےبھارت میں 8 ویں دن 100کروڑ کا ہندسہ پارکیا ہے جبکہ ان کی فلمیں بمشکل 2ے 3دنوں میں 100کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیتی تھیں۔ 

گزشتہ سال کی سلمان خان کی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ نے عالمی سطح پر 184.6 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جبکہ عید 2024پر ریلیز ہونے والی ’’ٹائیگر 3‘‘ نے عالمی سطح پر 464کروڑ روپے کمائے تھے۔ 
اعداد و شما کے مطابق مروگاداس کی ہدایتکاری میں بنی ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر متاثر کن کاروبار نہیں کرسکی ہے۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، سنیل شیٹی، ستھیا راج، پرتیک ببر، اور شرمن جوشی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پر 110 کروڑ روپوں کا ہندسہ نہیں پار کرسکے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے
    

مزیدخبریں