عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر

Apr 08, 2025 | 22:42:PM
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عیدالفطر گزر گئی اب عیدالاضحیٰ کب ہوگی اس سے متعلق پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں ساتھ ہی اس موقع پر چھٹیوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

ماہرین فلکیات کی جانب سے اب تک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی ہو چکی ہے،ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے،یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت4چھٹیاں ہوتی ہے  تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی ہفتہ 7 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے  اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک میں میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہو سکتی ہیں تاہم عیدالاضحیٰ ہونے کا حتمی اعلان ہر ملک کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے